counter easy hit

شیورٹی بانڈ والی شرط: عمران خان کو کس چیز کے فوائد بتا کر پیچھے ہٹ جانے پر آمادہ کیا گیا ؟ حیران کن انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) موجودہ سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کالم نگار ارشد وحید چوہدری نے اپنے حالیہ کالم میں کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی اسلام آباد سے پُراسرار واپسی، دو ماہ کے طویل عرصے بعد سول عسکری قیادت کی اہم ملاقات، نواز شریف کی عدالت کے ذریعے علاج کیلئے بیرون ملک روانگی،

متنازع اداکارہ وینا ملک کا نیا بیان قومی اسمبلی کی زینت بن گیا۔۔۔ ٹویٹر پر بھی ہنگامہ برپا ، تہلکہ خیز خبر

اتحادیوں کے بدلے تیور، وزیراعظم کی دو دن کی چھٹی اور اپوزیشن کے اہم رہنمائوں کا بیک وقت آئندہ سال ملک میں نئے الیکشن اور نئے وزیراعظم کا دعویٰ۔ معاملات یقیناً اتنے سادہ نہیں جتنے نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا کو کرائی گئی کسی یقین دہانی کا یقین اس لیے بھی ضروری ہے کہ جو رہنما ناقابلِ یقین حد تک اپنے کارکنوں کی بڑی تعداد کو اسلام آباد پہنچا سکتا ہے۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ وہ پلان بی کے تحت ملک کی شاہراہوں کو بند کرنے کیلئے مخصوص مقامات پہ صرف چند درجن افراد جمع کرے، یقیناً بےدلی سے پلان بی پہ عمل درآمد بھی ایک حکمتِ عملی کا حصہ ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے مولانا کے مٹھی بھر کارکنوں کو کسی اہم سڑک کو بلاک کرنے سے روکنے کی اجازت دینا بھی اس تاثر کو تقویت دیتا ہے کہ معاملات ’’طے‘‘ پا چکے ہیں۔ ارشد وحید چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان جنہوں نے گزشتہ چودہ ماہ ملکی مسائل کے حل اور حکومتی کار کردگی کو بہتر بنانے کیلئے دن رات ایک کئے رکھے وہ اچانک دو دن کی چھٹی پہ بنی گالہ میں واقع اپنے گھر بیٹھ گئے۔وزیر اعظم ہائوس سے دور بنی گالہ رہنے کا وقت خود بہت کچھ آشکار کر رہا ہے۔ بانڈ کی شرط اور اسکے سیاسی فوائد کا حوالہ دے کر عمران خان کو قائل کر لیا گیا اور اس طرح وزیر اعظم جوپارٹی رہنمائوں کو خود صحت پہ سیاست نہ کرنے کی تلقین کر رہے تھے وہ بانڈ کے ذریعے خود سیاست کرنے پہ راضی ہو گئے۔

Imran Khan, asked, for, surety, bond, condition, new, news, revealed

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website