اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اس وقت ملک میں جاری معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے مصروف عمل ہے اور گرتی ہوئی معیشت کو سنبھالنے کیلئے دوسری ممالک سے سرمایہ کاری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے تاہم اس کشمکش کے دوران سویٹزر لینڈ سے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے ۔ پاکستان اور سویٹزر لینڈ کے درمیان آثار قدیمہ کے شعبے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کا معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا ہے ۔ قومی وزارت ثقافت و محکمہ آثار قدیمہ اور سویٹزر لینڈ کے رتبرگ میوزیم کے درمیان کی تقریب کا انعقاد رتبرگ کے میویزم میں ہوئی۔معاہدے کے مطابق دونوں ممالک کے ماہرین آثار قدیمہ ایک دوسرے ممالک کا دورہ کریں گے اور اس شعبہ میں طالب علموں کی استعداد کار کو بڑھانے کیلئے مشترکہ طور پر کاوشیں بھی کریں گے۔محکمے کے سیکریٹری انجینیئر عامر حسن نے حکومت پاکستان کی طرف سے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے مین عجائب گھروں کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق گیا گیاہے جس کے تحت تحقیقی پروگرامز ، سکالرشپس سمیت کئی دیگر شعبہ جات میں ایک دوسرے کو تعاون اور معاونت فراہم کی جائے گی۔