نئی دہلی: وزیراعظم پاکستان مسیحا بن گئے ہیں۔ لوگ نصیحت کر رہے ہیں کہ مودی سرکار کو عمران خان سے سیکھنا چاہئیے۔ بھارتی اینکر نے مودی کو عمران خان سے سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔ کہتے ہیں عمران خان تو آج ہیرو بن گیا ہے کیونکہ اس نے امن کا مظاہرہ کیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان کی پاک فضائیہ نے دو روز قبل حدود کی خلاف ورزی کرنے پر دو بھارتی طیاروں کو مار گرایا تھا۔ جب کہ ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو 27 فروری کو سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے امن کے فروغ کے لیے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد دنیا بھر میں عمران خان کے اس فیصلے کو سراہا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا بھی وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا۔ بھارتی اینکرز جلتے کڑتے بھی رہے اور عمران خان کی تعریف بھی کرتے رہے، ایک بھارتی اینکر کا کہنا گھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان تو مسیحا بن گئے ہیں۔ مودی سرکار کو ان سے کچھ سیکھنا چاہئیے۔ عمران خان تو ہیرو بن گئے ہیں۔ لوگ تو یہ کہنا شروع ہوگئے ہیں کہ مودی کو عمران خان سے سیکھنا چاہئے۔ بھارتی اینکر نے مزید کہا کہ عمران خان تو آج ہیرو بن گیا ہے کیونکہ اس نے امن کا مظاہرہ کیا ہے۔ تاہم ایسے موقع پر کچھ بھارتی ٹی وی چینلز مسلسل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ کچھ بھارتی ٹی وی چینلز وزیراعظم عمران خان کے اس اعلان کو اپنی فتح قرار دے کرہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ بھارتی ٹی وی چینلز پر چلائی جانے والی رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ چونکہ بھارت نے پاکستان سے پُرزور مطالبہ کیا تھا اسی لیے پاکستان بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے پر مجبور ہو گیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان کے اس جذبہ خیر سگالی کے تحت کیے گئے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔