فرانس(یس نوز)پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر وڑائچ نے چوہدی شجاعت حسین اور جناب پرویز الہی صاحب کے ممکنہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ن لیگ کی کرپشن کے خلاف ملک میں ہر سطح پر صدائے احتجاج بلند ہو رہی ہے ایسے میں عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین صاحب کی مدبرانہ قیادت میں ق لیگ کا کرپشن کے خلاف ممکنہ اتحاد میں شریک ہونا وقت کی اہم ضرورت تھی اس سے حکومتی ایوانوں میں ہلچل مچ جائے گی ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر پاکستان مسلم لیگ ق پاکستانی سیاست کے افق کا جگمگاتا تارا ہیں ۔ کرپشن کے خلاف تحریک کی ڈوبتی نائو کو ان کا سہارا کسی غیبی امداد سے کم نہیں ہوگا۔ اب اس حکومت کو جوابدہ ہونا پڑیگا۔ اور انشائ اللہ وہ دن دور نہیں جب اس اتحاد کے ذریعے ہم عوام سے مل کر ملک سے کرپشن کو جڑوں سے نکال باہر پھینکیں گے۔