راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے عمران خان کی جانب سے سڑکوں پر آنے کی صورت میں ان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ن لیگ نے جو کھیل کھیلا خود اس کے شکنجے میں آگئے، اب ان کو آئین اور قانون میں تبدیلیاں یاد آرہی ہیں، ہم آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے بھرپور حامی ہیں لیکن یہ جو کچھ کرنے جارہے ہیں اس کا نتیجہ کچھ بھی ہوسکتاہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ امید ہے سڑکوں پر نکلنے کا وقت ہی نہیں آئے گا مگر عمران خان سڑکوں پر آئے تو ان کا ساتھ دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت طاقت اور قانون کا مقابلہ ہونے جارہا ہے، مرکزی ملزم نوازشریف ہیں جن کے خلاف 4 ریفرنسز ہیں جب کہ انہوں نے 17 سال سے کیسز دبائے ہوئے ہیں۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ اگر پیپلزپارٹی (ن) لیگ کے ساتھ ملی ہوئی نہیں ہے تو آصف زرداری کو اس کا ثبوت دینا ہوگا۔