اٹلی ۔ نمائندہ ہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور انصاف انٹرنیشنل لائرز ونگ اور چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے بااعتماد ساتھی محمد ندیم یوسف ایڈووکیٹ پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے میں اوورسیز پاکستان کی جانب سے نمایاں بھرپورنمائندگی کا اعزاز رکھنے والی شخصیت نے کہا ہے کہ میں چیئرمین عمران خان کے خلاف آصف زرداری کیسات رابطے پر تنقید کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہوں کہ عمران خان و ہ واحد لیڈر ہیں جس پر پاکستان کے عوام بھروسہ کرتے ہیں. عمران خان کا رابطہ کرنے کا مقصد صرف اور صرف سینٹ میں ہونے والے الیکشن کو شفاف بنایا جا سکے. قومی اسمبلی میں مشترکہ طور ترمیم کے تحت ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ کیا جائے اور جمہوریت کو مضبوط کیا جائے. تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ مل کر 22 آئنی ترمیم کا بل منظور کرتے ہوئے کرپشن کے خاتمے کو ممکن بنایا جا سکے. عمران خان کبھی بھی عوام کے اعتماد کو نقصان نہیں پہنچا سکتے ہیں. وہ واحد سیاسی رہنما ہیں جن کا سب کچھ پاکستان میں ہے. جو پارٹی بھی عوامی امنگوں کے مطابق نہیں چلے گی اس کا نام عوام میں خود بخود ختم ہو جائیگا۔