لاہور (ویب ڈیسک) تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی کوئی چیز پوشیدہ نہیں رکھ سکتے اور نہ ہی کوئی راز رکھ سکتے ہیں، عمران خان خاموش رہیں اور وہ کام کریں جوکرناہے۔ نجی نیوز چینل 92کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ عمران خان اپنی کوئی
چیز پوشیدہ نہیں رکھ سکتے اور نہ ہی کوئی راز رکھ سکتے ہیں، عمران خان خاموش رہیں اور وہ کام کریں جوکرناہے ، احتساب کریں۔ ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ نظام کو غیر مستحکم کرنے کے لئے حکومت اور اپوزیشن سمیت سب ہی ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتساب نمبر ون ایجنڈا نہیں ہوتا ، یہ ساتھ ساتھ جاری رہتا ہے ۔ لوگوں کو کھانے کیلئے روٹی چاہئے ، سب سے اہم بات دفاع اور ٹیکس اکٹھا کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن تو امریکہ میں بھی ہے ، بھارت میں بھی ہے ۔ اس وقت ایف بی آر کی تشکیل نو کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی والے 20ارب روپے ٹیکس دیتے ہیں اور لاہور 70ارب روپے دیتا ہے ، یہ قابومیں نہیں آتے ، سختی کرنا پڑے گی ، وزیر اعظم کوباقی سب جگہ کرپشن نظر آتی ہے لیکن ایف بی آر میں کرپشن نظر نہیں آتی ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہاہے کہ وزراءکوپیغام دیتاہوں کہ الفاظ کاچناﺅ سوچ سمجھ کرکریں، ہم مہنگائی اور گورننس پر چند ماہ تک قابوپالیں گے ۔اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈارنے کہا کہ حکومت آئندہ دوسال میں اپنے منصوبے مکمل کرے گی ،وزیر اعظم کی اولین ترجیح گڈ گورننس اور مہنگائی پر قابو پاناہے ، ہماری ساری توجہ گڈ گورننس پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ایک بہت بڑا صوبہ ہے ، عثمان بزدار کو ایک پور ی ٹیم دی گئی ہے ، اگر کارکردگی کی بناءپر وزراءکوتبدیل کیاجاتاہے تو کیا جانا چاہئے ۔عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ہماری بیورکریسی اس طرح کام کرنے کی عادی نہیں ہے جیسے تیزی سے ہم کام کرناچاہ رہے ہیں ، اگلے چند ماہ میں تبدیلی نظر آئیگی اور مارچ اپریل تک مہنگائی پر کافی حد تک قابو پالیا جائیگا ۔