کراچی (یس ڈیسک) عمران خان کے بیان کے ردعمل میں ایم کیو ایم رہنماء قمر منصور کا کہنا تھا کہ ہمارے قائد کو کوئی پاگل کہے تو ہمارے جذبات قابو میں نہیں رہیں گے۔
ہم اپنے قائد کیخلاف کوئی بات برداشت نہیں کریں گے۔ الطاف حسین کوعمران جیسے لوگوں سے سرٹفیکٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمارے ہاتھ عمران خان کے گریبان تک بھی پہنچ سکتے ہیں۔ قمر منصور نے الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا عمران خان خود ایک بدکردار شخص ہیں جو منشیات کے استعمال کے بغیر چل ہی نہیں سکتے۔
عمران خان نے دھرنے کی آڑ میں جو کچھ کیا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ملک کی بدقسمتی ہے کہ دھرنے والوں کو سپورٹ کیا جا رہا ہے۔ عمران خان کسی اور کی زبان بول رہے ہیں۔