لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کا بیروز گار نوجوانوں کو مستحکم کرنے کا ایک اور وعدہ وفا ہونے کے قریب، عمران خان کے اعلان نے بیروزگار نوجوانوں کو خوش کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ذاتی کاروبار شروع کرنے کے خواہشمند نوجوانوں کے کو خوشخبری سناتے ہوئے نواجونوں کو کاروبار شروع کرنے کے لیے آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس منصوبے کے تحت کریڈٹ گارنٹی سکیم کا آغاز کیا جائے گا جس کے تحت 30 لاکھ بیروزگار نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضہ فراہم کیا جائے گا جبکہ نوجوان خواتین کو یہ قرضہ مزید آسان شرائط پر دیا جائے گا ۔
اس حوالے سے صوبائی وزیر برائے صنعت میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ اس سکیم کو متعارف کروانے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اسکے لیے ایک کمیٹی قائم کی جائے گی جس کے سامنے قرض حاصل کرنے کے خواہشمند نوجوان اپنے کاروبار اور انوسٹمینٹ کے حوالے سے اپنا ویژن پیش کریں گے ۔ کمیٹی نوجوانوں کی جانب سے پیش کیے گئے آئیڈیاز کو معائینہ کرنے کے بعد انہیں قرضہ دینے کی منظوری دے گی۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ درکار رقم کا 70 فیصد حصہ حکومت کی جانب سے مہیا کیا جائے گا جبکہ باقی کی 30 فیصد رقم قرض ھاصل کرنے والے کو خود ہی ارینج کرنی ہوگی۔
انکا کہنا تھا کہ قرضہ 5 سال کی آسان اقساط میں واپس کیا جائے گا جبکہ امیدوار کو ایک سال کی مہلت بھی دی جائے گی۔ قرض پر واجب الادا سود کا تین فیصد انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ برداشت کرے گا۔ جو نوجوان پہلے سے کاروبار کررہے ہیں وہ اپنے کاروبار کو فروغ دینے کے لئے بھی قرض لے سکتے ہیں، جبکہ اس سکیم کے تحت یونیورسٹی کے طلبا و طالبات بھی قرض کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔