تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بنی گالہ کی اراضی کے لیے رقوم کی منتقلی کے ریکارڈ کے لیے جمائمہ سے رابطہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سابقہ اہلیہ جمائمہ کو ٹیلی فون کیا اور بنی گالہ کی اراضی کے لیے رقوم کی منتقلی کا ریکارڈ مانگ لیا۔جمائمہ کی جانب سے عمران خان کو ریکارڈ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق جس بینک سے رقوم منتقل ہوئیں وہ لائڈ بینک میں ضم ہوچکا۔ عمران خان سے گفتگو کے بعد جمائما نے لائڈ بینک سے ٹرانزیکشنز لینے کے لئے رابطہ کرلیا ہے۔گزشتہ روز عدالت عظمیٰ نے (ن) لیگی رہنما حنیف عباسی کی درخواست کی سماعت کے دوران عمران خان سے استفسار کیا تھاکہ انہوں نے نیازی سروسز پہلے قائم کی تھی یا لندن کا فلیٹ پہلے خریدا تھا ؟ بنی گالہ کی اراضی کے لیے پیسہ کہاں سے آیاتھا۔عدالت کا مزید کہنا تھاکہ عمران خان بنی گالہ کے لیے ملنے والی رقم کا ذریعہ ثابت نہ کرسکے تو اس کا انجام کیا ہوگا انہیں خود بھی اندازہ نہیں۔