چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اورچیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کا فون پر رابطہ ہوا ہے جس میں سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی اور جلد ملاقات پربھی اتفاق کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کی سیاسی جماعتوں سے رابطے تیز کرنے کا فیصلہ ہوا ہےاور فیصل واوڈا کو سیاسی رابطوں کاٹاسک سونپ دیا گیاہے۔ ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے جلد ملاقات کرنے پراتفاق بھی کیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور پاک سرزمین پارٹی کے درمیان کئی روز سے بات چیت جاری ہے جس میں کراچی میں اتحاد بھی زیر غور ہے ۔پی ٹی آئی کراچی میں گرینڈ الائنس کے لیے کوششیں کررہی ہےاور اس سے قبل پاکستا ن تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی دبئی میں پی ایس پی رہنماؤں سے اہم ملاقات بھی ہوچکی ہے