ڈیرہ اسماعیل خان : خیبر پختونخوا میں جاری شجر کاری مہم ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئی۔ عمران خان نے پودا لگا کر باقاعدہ افتتاح کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ صوبے میں اب تک دس کروڑ درخت لگائے جا چکے ہیں پانچ سال میں ایک ارب درخت لگانے کا ہدف حاصل کریں گے۔
پاکستان گلوبل وارمنگ سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہیں۔ گلیشیئر پگھلنے سے درجہ حرارت بھی بڑھ رہا ہے۔
جنگلات کا زیادہ فائدہ مقامی لوگوں کو ہو گا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے اس موقع پر عقاب بھی آزاد کئے۔