چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی۔
Imran Khan disqualification case will be heard today
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ عمران خان کی نااہلی اور غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کرے گا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کی غیرملکی فنڈنگ اور نامعلوم ذرائع سے بنی گالا کی رہائش گاہ کی خریداری پر درخواست دائر کی گئی جس میں عمران خان کی نااہلی کی استدعا کی گئی ہے۔ عمران خان کے وکیل انور منصور خان آج سپریم کورٹ میں دلائل دیں گے جب کہ کیس کی سماعت پر کارروائی انور منصور کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے روکی گئی تھی۔