تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان آرٹیکل 62،63 پر پورا نہیں اترتے اور ان کے ساتھ نکاح کو چھپا کر2ماہ تک جھوٹ بولا۔یہ بات ریحام خان اپنے ایک انٹرویو میں کہی اورکہا کہ شہباز اور مریم نواز سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی، شہبازشریف سے پیسے لینے کا الزام غلط ہے اور الزامات لگانے والوں کے خلاف عدالت جاؤں گی تاہم انہوں نے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل بھی کردی۔انہوں نے مزید کہا کہ جو نگراں وزیر اعلیٰ کا نام نہیں دے سکا وہ ملک کیا چلائے گا ؟ جبکہ کتاب سے الیکشن کو کیا خطرہ ہے؟ اور جو تاریخ بہتر لگی اس پر کتاب آجائے گی۔ریہام خان کا کہنا ہے کہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ پی ٹی آئی کیوں ان کی کتاب سے پریشان ہے۔ دوسری جانب ریہام خان کے انٹرویو پر بات کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہاکہ ریہام خان پر شہباز شریف سے رقم لینے کا الزام ہے، وہ اس الزام کے خلاف عدالت جائيں۔فواد چودھری نے مزید کہا کہ ریہام کی ن لیگی رہنماؤں کے ساتھ تصاویر بتارہی ہیں کہ کہانی کیا ہے، عین الیکشن کے موقع پر کتاب شائع کرنے کا مقصد اور کیا ہے تاہم کتاب کے معاملے پر یقینی طور پر پارٹی اپ سیٹ ہے ۔