لندن : برطانوی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان اور ریحام کے درمیان بہت سے معاملات پر اختلافات تھے لیکن عمران کا کتوں سے بے پناہ لگاؤ اور سابق اہلیہ جمائمہ خان سے تعلق عمران اور ریحام کے درمیان طلاق کی اصل وجہ بنا۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ عمران خان اور ریحام کے درمیان بہت سے معاملات پر اختلافات تھے، ریحام خان کے رشتہ دار جب چاہتے بنی گالہ آ جاتے لیکن عمران خان کے رشتہ دار اور دوستوں کا بنی گالہ آنا ریحام کو پسند نہیں تھا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ریحام کو عمران خان کے کتوں کا بیڈ روم میں آنا بالکل بھی پسند نہیں تھا جب کہ عمران خان کا اپنی سابق اہلیہ جمائمہ سے تعلق بھی ریحام کو پسند نہیں تھا اور یہی اختلاقات دونوں کے درمیان طلاق کی اہم وجہ بنے۔ ریحام خان سیاست میں انٹری کے ساتھ عمران خان کو اپنے کنٹرول میں رکھنا چاہتی تھیں۔
برطانوی اخباز کے مطابق عمران خان نے ریحام کو ایس ایم ایس پر 3 مرتبہ طلاق، طلاق، طلاق کا پیغام بھیجا اور ای میل بھی بھیجی۔ ریحام خان کو طلاق کا ایس ایم ایس برمنگھم ایئرپورٹ پہنچے پر ملا۔ اخبار کے مطابق دونوں کے درمیان مالی معاملات طے کرنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان اور ریحام کے درمیان گزشتہ ماہ علیحدگی کے بعد گزشتہ روز باقاعدہ طلاق ہوئی تھی۔ گزشتہ ماہ سے ہی دونوں کے درمیان متعدد معاملات پر اختلافات کی خبریں سامنے آ رہی ہیں تاہم ریحام خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے پیسے لینے اور عمران خان کو زہر دینے سے متعلق تمام خبروں کی سختی سے تردید کی تھی۔