پیرس (میاں امجد) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر اختر علی بٹ، پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف خان، پاکستان مسلم لیگ(ن) فرانس کے چیف آرگنائز میاں محمد حنیف اور پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کےچیرمین شیخ طارق جاوید، چوہدری محمد حسین سنئیر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس، چوہدری سجاد نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس، خزانچی مسلم لیگ ن فرانس محمد شکیل بھٹی، پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سنئیر رہنما، چوہدری شاہد فاروق لنگڑیال نے عمران خان کی الیکشن کمشن پر مسلسل اور بے جا تنقید کی مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیرمین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اداروں کو مورد الزام ٹھہرانے کی بجائے پارٹی میں موجود میر جعفر وں اور میر صادقوں کی سازشوں کے نرغے سے نکلیں، ورنہ عوام کا اعتماد کھو بیٹھیں گے۔
پی ٹی آئی کی قیادت قومی اداروں پر تنقید سے پہلے اپنے گھر کو درست کرے۔ان کی پارٹی پر جاگیر داروں اور سرمایہ داروں کا قبضہ ہے۔ انہیں چاہیے کہ پارٹی کے بانی ارکان کی مشاورت سے تحریک ا نصاف میں اصلاحی عمل نافذ کریں۔
غیر سیاسی فیصلے کرنے کے رویے کے حوالے سے انہیں وہ دن یاد ہوں گے جب نوابزادہ نصراللہ خان مرحوم کی قیادت میں قائم سولہ جماعتی اتحاد گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سے انہیں طاہرالقادری کے ساتھ غیر آئینی آمر جنرل پرویز مشرف کی مسلسل حمایت پر نکال دیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سنجیدگی اور مشاورت سے سیاست کو چلانا ہوگا۔ جلد بازی سے اس کے لئے پہلے بھی مشکلات پیدا ہوئیں اوراگر روش جاری رہی تو آئندہ بھی ہوں گی۔