لاہور (جیوڈیسک) عمران خان نے این اے 122 کی انتخابی مہم کا آغاز کیا تو ایاز صادق نے بھی رابطے پہلے سے تیز کر دئیے۔ ایاز صادق نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے تلخ جملوں کا جواب دیا۔
ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان پہلے بھی 2 مرتبہ اس حلقہ سے شکست کھا چکے اب ہیٹرک ہو گی۔ ایاز صادق نے یہ بھی واضح کر دیا کہ وہ سپریم کورٹ سے کسی صورت بھی حکم امتناعی حاصل نہیں کریں گئے۔ انہوں نے کہا کہ اب فیصلہ حلقہ کے ووٹرز کریں گئے عمران الیکشن سے بھاگنے کے بہانے تلاش کر رہے ہیں۔
واضح رہے این اے 122میں ضمنی الیکشن کے لیے میدان 11 اکتوبر کو سجے گا جس کے لیے دونوں سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے۔