اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کل بنی گالا میں وزیراعظم سے ملاقات میں ن لیگ کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی کے ایم پی اے بھی موجود تھے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے 19 ایم پی اے گورنر سندھ کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ان کی تعداد بڑھ رہی ہے۔جب سندھ میں تبدیلی لانا ہوگی تو گورنر سندھ کو گرین سگنل دے دیا جائے گا۔جب کہ دوسری جانب وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کے ایم پی اے گروپ کی وزیر اعظم سے ملاقات صرف ابتداء ہے، انہوں نے بتایا کہ اب ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی اور سینٹ کے اراکین بھی ملیں گے۔ فواد چوہدری نے اہنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ”مسلم لیگ نون کے ایم پی اے گروپ کی وزیر اعظم سے ملاقات صرف ابتداء ہے اگلا گروپ ممبران قومی اور سینٹ کا ہو گا، مقامی سیاسی حقائق فیصلوں کی بنیاد ہوتے ہیں اور عوامی سطح پر نون اور پیپلز پارٹی کی کوء حیثیت نہیں رہ گئی لہذاء ظاہر ہے لوگ اپنے فیصلے سیاسی حقائق پر کریں گے“۔
یاد رہے کہ دو روز قبل زیر اعظم عمران خان سے مسلم لیگ ن کے ناراض ارکان نے ملاقات کی تھی ن لیگ کے ناراض اراکین پنجاب اسمبلی نے حکومت سے رابطہ کیا جس کے بعد ان کی وزیر اعظم سے ملاقات طے پائی اور انہوں نے بنی گالہ میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق ن لیگی اراکین صوبائی اسمبلی اپنی قیادت کے رویے سے نالاں ہیں۔ لیگی اراکین کی وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد یہ سوالات اٹھنا شروع ہوگئے ہیں کہ آیا ن لیگ میں فارورڈ بلاک تو نہیں بننے جارہا؟۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے ن لیگی اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات کے بعد لیگی رہنما رانا منان خان نے جانے والے اراکین کو تنبیہ کی ہے کہ جو رکنِ اسمبلی اس وقت ن لیگ چھوڑے گا اسکا مستقبل ختم ہو جائے گا۔ احسن اقبال کے بھتیجے اور رکن صوبائی اسمبلی رانا منان خان نے جانے والے اراکین کو تنبیہ کی ہے کہ جو رکنِ اسمبلی اس وقت ن لیگچھوڑے گا اسکا مستقبل ختم ہو جائے گا۔