اسلام آباد(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ نے “کامیاب جوان پروگرام” کی کامیابی کے لئے تعاون کی پیشکش کر دی ، حکام نے کہا اقوام متحدہ مالی اورتکنیکی معاونت فراہم کرنے کے لئے تیار ہے جبکہ کا کہنا تھا عثمان ڈاراقوام متحدہ کے ساتھ مل کر نوجوانوں کی فلاح و بہبود پرکام کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے “کامیاب جوان پروگرام” کی منظوری کے بعد اقوام متحدہ نےبھی پروگرام کی کامیابی کے لئے تعاون کی پیشکش کردی ہے۔ اقوام متحدہ کے حکام کی وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں یو این ڈی پی کےریجنل ڈائریکٹر،پاکستان میں ریزیڈنٹ آفیسرشریک تھے۔ملاقات میں پروگرام کےتحت نوجوانوں کوروزگارکی فراہمی کےمختلف منصوبوں پرغورکیاگیا جبکہ نوجوانوں کو تعلیم کی فراہمی، ہنر مند بنانے کے لئے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اقوام متحدہ کے حکام نے کہا پاکستانی نوجوانوں میں بےپناہ ٹیلنٹ ہے، نوجوانوں کی تعمیری صلاحیتیوں کومثبت استعمال میں لاناہوگا، اقوام متحدہ مالی اور تکنیکی معاونت فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کامیاب جوان حکومت کانوجوانوں کیلئےسب سےبڑامنصوبہ ہے، کم از کم 10لاکھ نوجوان براہ راست مستفیدہوسکیں گے۔ عثمان ڈار نے مزید کہا پروگرام کےتحت نیشنل یوتھ ڈیویلپمنٹ فریم ورک مرتب کیاجاچکاہے، اقوام متحدہ کےساتھ مل کرنوجوانوں کی فلاح وبہبود پرکام کریں گے۔ یاد رہے گزشتہ ہفتے وفاقی کابینہ نے ” کامیاب جوان ” پروگرام کی اصولی منظوری تھی ، عثمان ڈار کا کہنا تھا نوجوانوں حکومتی منصوبے سے فائدہ اٹھانے کے لیےتیار ہو جائیں، کامیاب جوان پروگرام ملک کے نوجوانوں کی قسمت بدل سکتا ہے۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے ’کامیاب جوان‘ پروگرام فوری شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے 10 لاکھ نوجوانوں کو خود مختار اور بااختیار بنانے میں مدد ملے گی۔ اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسد عمر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں کامیاب جوان پروگرام کے لئے 200 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کی معاونت سے مائیکرو اینڈ اسمال فنانسنگ کی حکمت عملی طے کر لی گئی ہے اور وزیراعظم عمران خان کی منظوری ملتے ہی پروگرام باقاعدہ شروع کیا جائے گا۔ اس منصوبے سے دس لاکھ نوجوانوں کو با اختیار بنانے میں مدد ملے گی۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ نوجوانوں تیار رہیں حکومت زبردست پیکج لا رہی ہے اور نوجوانوں کو کامیاب دیکھنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں۔ عثمان ڈار نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار کی فراہمی کا مرحلہ فوری شروع ہو رہا ہے، نوجوانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔