counter easy hit

بریکنگ نیوز : وزیراعظم عمران خان غم سے نڈھال ہو گئے۔۔۔ اہم ترین ساتھی کی وفات پر غمگین ٹویٹ نے سب کو افسردہ کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم غم سے نڈھال ہو گئے، اہم ترین ساتھی کی وفات پر غمگین ٹوئٹ نے سب کو افسردہ کر دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کرکٹ آرگنائزر اورسابق فرسٹ کلاس کرکٹرعاشق حسین قریشی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر

پر اپنے پیغام میں عمران خان نے لکھا کہ ” ہمدمِ دیرینہ عاشق قریشی کی گزشتہ شب رحلت سینہ چھلنی کر گئی۔ آزمائش کی ہر گھڑی میں ہمیشہ انہیں ساتھ ہی پایا، شوکت خانم ہسپتال کی بنیاد ڈالنے لگا تو وہ ساتھ تھے، تحریک انصاف کی تشکیل کا مرحلہ آیا تو بطور بانی رکن انہیں شانہ بشانہ پایا، ایک شریف النفس اور عظیم انسان کے طور پر ان کا ذکر زندہ رہے گا“۔ ماضی کے جھروکوں میں جھانکتے ہوئے وزیراعظم نے تحریر کیا کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی تشکیل کا مرحلہ آیا تو انہیں بطور بانی رکن شانہ بشانہ پایا، عاشق قریشی پی ٹی آئی کے بانی رکن تھے۔ وزیراعظم نے پیغام میں لکھا کہ عاشق قریشی ایک عظیم انسان کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ یاد رپے کہ آج صبح وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ماموں زاد بھائی نواب عاشق حسین قریشی حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ لاہور میں بروز ہفتہ 11 بجے دن اور ملتان میں بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔ نواب عاشق حسین سابق گورنر و وزیر اعلیٰ پنجاب نواب صادق حسین قریشی کے بڑے صاحبزادے تھے۔ مرحوم کو حضرت غوث بہاؤالدین ذکریا کے بعد دربار کے احاطے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

Imran Khan

@ImranKhanPTI

ہمدمِ دیرینہ عاشق قریشی کی گزشتہ شب رحلت سینہ چھلنی کرگئی۔آزمائش کی ہر گھڑی میں ہمیشہ انہیں ساتھ ہی پایا۔شوکت خانم کی بنیاد ڈالنے لگا تو وہ ساتھ تھے، تحریک انصاف کی تشکیل کامرحلہ آیا تو بطور بانی رکن انہیں شانہ بشانہ پایا۔ایک شریف النفس/عظیم انسان کے طور پر انکا ذکر زندہ رہے گا۔

1,873 people are talking about this

Imran Khan

@ImranKhanPTI

Devastated by the death of one of my oldest friends Ashiq Qureshi last night. He was always there during my many setbacks in life. Was the first to stand by me when I decided to build SKMT & was a PTI founder member. Above all, he will be missed as a gentleman & great human being

2,311 people are talking about this

Imran Khan, got, sad, on, death, of, his, great, friend

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website