counter easy hit

عمران خان کامیاب ہوگئے۔۔!! امریکہ نے ایران پر پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا، جلد اعلان متوقع

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) امریکا نے ایران سے پابندیاں نرم کرنے کا عندیہ دے دیا،کرونا وائرس کے پیش نظر فیصلہ زیر غور ہے، امریکا کی جانب سے حتمی فیصلہ جلد کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق امریکہ نے ایران پابندیاں ہٹانے کا عندیہ دیا تاہم وہ ایران پر جوہری پالیسی پر نظر ثانی کے لیے دباؤ جاری رکھے گا۔امریکہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکہ ایران پر پابندی میں نرمی پر از سر نوغور کر سکتا ہے لیکن امریکہ کی پابندیاں خوراک اور ادویات پر نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکیوں کے لیے آئندہ 2 ہفتے مشکل اور تکلیف دہ ہوں گے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران نے جواباً امریکہ پر طبی دہشت گرد ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے امریکہ سے بار بار یہ مطالبہ کیا جارہا تھا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر امریکہ ایران پر عائد پابندیوں کو ختم کرے،اس طرح ایران کو کورونا جیسے مہلک مرض سے لڑنے میں مدد ملے گی، ویزر اعظم عمران خان کا مطالبہ سُن لیا گیا ہے۔ ایرانی صدر حسن روحانی کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو ایک خطر بھی لکھا گیا تھا جس میں ایرانی صدر کی جانب سے پاکستان سے اپیل کی گئی تھی کہ ایران پر عائد امریکی پابندیوں کو ہٹانے میں عمران خان اور انکی حکومت اپنا کردار ادا کریں۔ جس کے بعد غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بھی وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ سے اپیل کی تھی کہ وہ ایران پر عائد پابندیوں کو ختم کر دے کیونکہ ایران میں کورونا وائرس کی وجہ سے دن با دن حالات بد تر ہوتے جا رہے ہیں۔ امریکہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکہ ایران پر پابندی میں نرمی پر از سر نوغور کر سکتا ہے لیکن امریکہ کی پابندیاں خوراک اور ادویات پر نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکیوں کے لیے آئندہ 2 ہفتے مشکل اور تکلیف دہ ہوں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website