اسلام آباد (یس ڈیسک) چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ 18 جنوری کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر پارٹی کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے جمع ہوں گے اگر اس وقت تک جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو سڑکوں پر آئیں گے۔
اسلام آباد میں کور کمیٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 18 جنوری کو 12 بجے اسلام آباد کے ڈی چوک پر جمع ہوکر کارکن حق نواز اور دیگر کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کریں گے اور اگر اس وقت تک حکومت نے بااختیار جوڈیشل کمیشن نہ بنایا تو آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گ۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن نہ بنے کی صورت میں سڑکوں پر نکلنا ہوگا کیوں کہ جتنی لچک دکھانا تھی دکھا دی اب 18 جنوری کو حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
اپنی شادی کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ شادی کوئی جرم نہیں اور یہ سنت رسول ﷺ ہے اور اس حوالے سے اپنے بچوں سے بھی بات کرچکا ہوں اور آئندہ ہفتے ہی اس سے متعلق خوشخبری سناؤں گا۔