لاہور: عمران خان کی کامیابی کے بعد ان کے ٹوئٹر نے ‘خاموشی’ اختیار کر لی۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عام انتخابات میں کامیابی کے بعد اس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جمعرات نے بعد سے کسی قسم کی کوئی ٹوئٹ نہیں کی ہوئی جس کے بعد یہ کہا جا سکتا ہے کہ تحریک انصاف اور عمران خان کی کامیابی کے بعد انکے ٹوئٹر نے بھی خوموشی اختیار کر لی ہے، امکان ہے کہ آئندہ چند روز میں ٹوئٹر اکاؤنٹ جاری رکھنے یا نہ رکھنے کے حوالے سے عمران خان خود فیصلہ کریں گے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق چیئر مین پا کستان تحر یک انصاف عمران خان کے پہلے خطاب کو عالمی میڈیا نے بھی خصوصی طور پر براہ راست نشر کیا ۔ جمعرات کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قوم سے پہلے خطاب کو نہ صرف ملکی بلکہ برطانوی نشریاتی ادارے(بی بی سی) اور امریکی ٹی وی چینل سی این این نے بھی خصوصی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے براہ راست نشر کیا،اس کے علاوہ بھارتی میڈیا کی جانب سے عمران خان کے خطاب کے بارے میں خصوصی رپورٹنگ کی گئی اور عمران خان کی جانب سے بھارت کو کشمیر پر مذاکرات کی دعوت کے حوالے سے بھارتی میڈ یا نے اپنے تجزیہ نگاروں سے خصوصی رائے لی اور بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے عمران خان کے خطاب کو براہ راست نشر کرنے سے یہ ظاہر ہوتا ہے عالمی برادری عمران خان کی ملکی و خارجہ پالیسیوں پر گہری دلچسپی لے رہی ہے۔دوسری طرف ہمسایہ ملک بھارت کو پاکستان کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کی جیت ہضم نہ ہوسکی ، پاکستان پر الزامات کی بھر مار ، اخلاقیات سے عاری بھارتی میڈیا پاکستانی اداروں کو بدنام کرنے میں حد سے بڑھ گیا، بھارت کا کہنا ہے پاکستانی انتخابات میں عمران خان کی کامیابی سے دھاندلی کا نتیجہ ہے، پاکستان سرکاری طور پر دہشتگرد ریاست بننے جا رہا ہے،عمران خان بھارت کیلئے خطرناک قرار، پی ٹی آئی کی جیت پرجہاں بھارت میں صف ماتم بچھ گئی وہیں بھارتی میڈیا عمران خان کی جیت پر بھڑک اٹھااور الزام لگادیا کہ پاکستان سرکا ر ی طور پر دہشتگرد ریاست بننے جا رہا ہے۔ پاکستانی اداروں پر الیکشن میں مداخلت کا الزام لگاتے ہوئے اخلاقیات کی تمام حدیں بھی پار کر دیں اور پرامن پاکستانی انتخابات کو مشکوک قرار دے کر دھاندلی کے الزامات لگا دیے۔