اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور رکن قو می اسمبلی خرم دستگیر نے عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو حضرت عیسیٰ ؑکے بارے میں یہ بات نہیں کرنی چاہئے تھی کہ آپ ؑکا تاریخ میںبہت کم ذکرملتا ہے، ان کوچاہئے
کہ تحقیق کریں اور سوچ سمجھ کر بات کیا کریں۔سماءنیوز کے پروگرام ”آواز “ میں گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ فیصل واڈا نے پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکردھمکی دی ہے کہ ہم پارلیمان میں کسی کو نہیں سنیں گے ، حکومت عوام سے بول رہی تھی کہ پچھلی حکومتوں نے ڈیمز کے معاملے پر کچھ نہیں کیا ، آج پارلیمان میں شہباز شریف نے اس بات کی اچھی طرح وضاحت کی ہے ، دیا میر بھاشا ڈیم کی زمین بھی مسلم لیگ ن کی حکومت نے خرید ی تھی ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو حضرت عیسیٰ ؑکے بارے میں یہ بات نہیں کرنی چاہئے تھی کہ آپ ؑکا تاریخ بہت کم ذکرملتا ہے ، ان کوچاہئے کہ تحقیق کریں اور سوچ سمجھ کر بات کیا کریں۔