اسلام آباد (ویب ڈیسک) پرویز مشرف کو سزائے موت کا فیصلہ سینئر صحافی و اینکر پرسن سلیم صافی نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے ساتھیوں پر بھی سنگین غداری کا مقدمہ قائم کیا جائے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ وفاقی وزیروں
ڈرامہ ’عہدوفا‘ کے ’گلزارحسین ‘ اصل میں کون ہیں اور کیاانکا تعلق واقعی ڈیرہ غازی خان سے ہے؟جانیے
کو اعتراض ہے کہ صرف جنرل پرویز مشرف کو سزا کیوں دی گئی؟ اس تفریق اور تقسیم کے خاتمے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ، جنرل پرویز مشرف کے تمام سہولت کار سیاستدانوں اور ججز کے خلاف بھی آرٹیکل6 کا مقدمہ بنا دے ، یوں تفریق اور تقسیم ختم ہوگی۔خیال رہے کہ خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت سنائی ہے ۔ بعض لوگوں کی جانب سے اس فیصلے کی تائید کی جارہی ہے تاہم حکومتی حلقے اس فیصلے کی مخالفت کر رہے ہیں، پاک فوج نے بھی اس فیصلے پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ خصوصی عدالت کے فیصلے پر پاک فوج میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے، پرویز مشرف کسی صورت غدار نہیں ہوسکتے، انہوں نے 40 سال پاکستان کی خدمت کی ہے اور جنگیں لڑی ہیں ، کیس میں آئینی و قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔