لاہور: عمران خان کی زندگی میں بہت سے پیچ و خم آئے لیکن وہ گھبرائے نہیں اور اپنے منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے ہر حد تک گئے، چاہے وہ شوکت خانم اسپتال ہو، نمل یونیورسٹی کا قیام ہو یا وزیر اعظم بننے کا خواب، کپتان نے دن رات کوشش اور محنت جاری رکھی اور اپنے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ۔ لیکن عمران خان نے اپنی زندگی کے حوالے سے ایسا دلچسپ واقعہ سنا دیا کہ سننے والے بھی حیران رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو ہے تو پرانی مگر ہے دلچسپ۔ ویڈیو میں عمران خان ایک تقریب سے خطاب کر رہے ہوتے ہیں، اور کہتے ہیں کہ ایک دن میں کسی جگہ سے تھکا ہوا آیا، کچھ لوگ میرے پاس آئے اور کہا کہ خان صاحب گڑھی شاہو، (لاہور کا علاقہ) چلے شوکت خانم اسپتال کے لیے پیسہ اکٹھا کرنا ہے۔ عمران خان انہیں کہتے ہیں کہ نہیں آپ لوگ گھبرائیں نہیں پیسہ اکٹھا ہوجائے گا میں آپ لوگوں کے ساتھ نہیں چل سکتا، ان لوگوں نے بہت اسرار کیا تو میں انکار نہیں کر سکا اور ان کے ساتھ چل دیا۔
ان لوگوں نے مجھے ایک پرانی سی گاڑی میں بٹھایا جو راستے میں شاید دو تین دفعہ بند بھی ہوئی اور گڑھی شاہو لے گئے۔ میں ان کے ساتھ گاڑی سے نکلا اور چلنا شروع کیا تو وہ تنگ گلیوں سے ہوتے ہوئے مجھے لے کر ایک مسجد میں پہنچ گئے۔ مسجد میں پہنچتے ہی میں ان سے پوچھا ہے کہ کدھر ہے پیسہ ؟ تو انہوں نے مسجد کا لاؤڈ اسپپیکر اٹھایا اور اعلان کیا کہ عمران خان صاحب مسجد میں آئے ہوئے ہیں جس نے پیسے دینے ہیں آ کر دے جائیں۔ عمران خان نے کہا کہ یہ ساری صورتحال دیکھ رک مجھے سمجھ نہیں آرہی تھی کہ میں کیا کروں، میں نے خود پر بہت کنٹرول کیا لیکن دیکھتے ہی دیکھتے ساری مسجد بھر گئی ۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ میں ساری صورتحال کو دیکھ کر واپس جانے لگا لیکن جیسے ہی میری لوگوں پر نظر پڑی تو ان میں بوڑھی عورتیں، غریب لوگ موجود تھے، کوئی مجھے 5 روپے دے رہا ہے تو کوئی دس روپے ۔ میں نے ان سے کہا کہ آپ لوگ یہ پیسے رکھ لیں شاید آپ کو ان کی مجھ سے زیادہ ضرورت ہو تو انہوں نے مجھے کہا کہ نہیں یہ پیسے آ لے جائیں ہم نے شوکت خانم کینسر اسپتال کی تعمیر میں شرکت کرنی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ تب جا کر مجھے احساس ہوا کہ لوگوں میں کتنا جذبہ موجود ہے جبکہ اوپر بیٹھے حکمرانوں کا جذبہ ملک کو لوٹنے کا دیکھو۔