counter easy hit

صبح صبح شاندار خبر : عمران خان کی تقریر کا جادو چل گیا ۔۔۔۔ دنیا کے 2 اہم ترین ممالک کشمیر کے معاملہ پر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہو گئے

نیویارک(ویب ڈیسک) چین اور ملائیشیا نے بھی کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت کردی۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے منشور ،سلامتی کونسل کی قراردادوں اور باہمی معاہدوں کی بنیاد پرپر امن طریقے سے حل کیا جائے، امید ہے خطے میں جلد امن لوٹ آئیگا۔ادھر ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کہا کہمقبوضہ کشمیر پر حملہ کر کے قبضہ کیا گیا، ،اقدام کے پیچھے کوئی بھی وجہ ہو لیکن یہ غلط ہے، پاکستان اور بھارت مسئلہ پر امن طریقے سے حل کریں۔دوسری جانب ترکی اور چین کے موقف پر بھارت نے اظہار ناراضی کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اور لداخ ہمارے اٹوٹ انگ، دیگر ممالک ہماری خودمختاری کا احترام کریں۔تفصیلات کےمطابق چین نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعہ کشمیر اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تنازع اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور کی گئی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہئے۔مسئلہ کشمیر تاریخ سے چھوڑا ہوا تنازع ہے اوراس مسئلہ کو اقوام متحدہ کے منشور ،سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور باہمی معاہدوں کی بنیاد پر مناسب اور پر امن طریقے سے حل کیا جانا چاہئے۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر پر حکومت اور اپوزیشن چٹان کی طرح متحد ہیں، بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم چھپا نہیں سکتی۔ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ عالمی استحکام میں پاکستان کا اہم کردار ہے، مقبوضہ کشمیر پر پورا پاکستان ایک ہے لہٰذا نریندر مودی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارتی ظلم کے خلاف کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے، اقوام متحدہ کی امن کوششوں میں پاکستان کا سب سے بڑا حصہ ہے اور ہماری مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف شجاعت کے لازوال باب رقم کیے۔انہوں نے ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کا شہری آبادی کو نشانہ بنانا بزدلانہ اور انتہائی قابل مذمت ہے۔مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ شہری آبادیوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین اور باہمی معاہدوں کی بھی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ کا فوجی مبصر گروپ بھارتی بلااشتعال فائرنگ اور شہریوں کو نشانہ بنانے کا نوٹس لے۔

IMRAN KHAN, IMPACT, ON, WROLD, LEADERS, MUSLIM, COUNTRIES, ANNOUNCED, BIG, DECISION, ON, KASHMIR

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website