اسلام آباد: عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے اراکین قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا ہے اور اب سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور پھر وزیراعظم کا فیصلہ ہوگا۔ انتخابات کے نتائج میں پی ٹی آئی نے سب سے زیادہ نشستیں لیں جس کے بعد سے عمران خان ہی متوقع وزیراعظم مانے جا رہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف حکومت چلائے گی اور عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کی کوشش کرے گی اور آج حلف برداری کی تقریب کے موقع پر ہی معروف صحافی و تجزیہ کار کامران خان نے متوقع وزیراعظم عمران خان، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور گورنر پنجاب چوہدری سرور کو وہ وعدہ یاد کروا دیا ہے جو وہ بارہا عوام سے کرچکے ہیں۔
کامران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”عمران خان، عمران اسماعیل، چوہدری سرور، وعدہ تھا آپ اک رات بھی پی ایم ہاﺅس (مارکیٹ ویلیو معہ زمین 260 ارب روپے) سندھ گورنر ہاﺅس (283 ارب روپے) پنجاب گورنر ہاﺅس (300 ارب روپے) میں نہیں گزاریں گے۔ ہزاروں ایکڑوں پر محیط تمام سرکاری ملازمین کے شاہانہ محلات نیلام عام کے ذریعے فروخت کردیں گے۔“
عمران خان عمران اسماعیل چوہدری سرور وعدہ تھا آپ اک رات بھی پی ایم ہاؤس ( مارکیٹ ویلیو معہ زمیں 260 ارب رپے) سندھ گورنر ہاؤس 283ارب رپے) پنجاب گورنر ہاؤس (300 ارب رپے) میں نہیں گزاریں گے ہزاروں ایکڑوں پر محیط تمام سرکاری ملازمین کے شاہانہ محلات نیلام عام کے زریعے فروخت کردیں
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) August 13, 2018