جہلم(یس نیوز)عمران خان یکم ستمبر کوہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پہنچ گئے۔عمران خان کی آمد سے قبل ہی پنڈال شہریوں سے بھر گیا تھا جہاں تحریک انصاف کے کارکنان بڑی تعدا دمیں موجود تھے۔ عمران خان نے سب سے پہلے نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا اور فقید المثال استقبال پر جہلم کے شہریوں کو دل کھول کر داد دی۔ عمران خان نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ نوجوان اس ملک کی تقدیر لکھیں گے۔
نوجوان تاریخ کے فیصلہ کن موڑ پر کھڑے ہیں۔صرف نوجوان اپنی خداد داد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس ملک کو عظیم بنا سکتے ہیں ۔ ہمارے پاس اس ملک کی تقدیر بدلنے کا سنہری موقع ہے۔
عمران خان نے حکومتی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے ملک گروی رکھ دیا ہے پہلے امریکی صدر پاکستانی حکمرانوں کا استقبال کیا کرتے تھے۔ آج ہمارے ملک کا وزیر اعظم اپنی بھیک مانگنے کی عادت کی وجہ سے امریکہ سے ڈکٹیشن لیتا ہے۔جو ملک ہم سے مدد طلب کرتے تھے ملائشیا، ایران، ترکی وغیرہ وہ ہم سے آگے نکل گئے
عمران خان نے جہلم کے ضمنی الیکشن میں سرکاری مشینری کے استعمال کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس میں مجرموں کو بھرتی کیا گیا ۔ گلو بٹوں کے ذریعے تحریک انصاف کا جلسہ ناکام بنانے کی کوشش کی گئی مگر ہم ہمت ہارنے والے نہیں