کراچی: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ ممتاز بھٹو کو پارٹی میں دوبارہ شمولیت کیدعوت دے دی ہے۔
Imran Khan invited Mumtaz Bhutto to join PTI
ذرائع کے مطابق عمران خان نے ممتاز بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی، عمران خان نے ممتاز بھٹو کو کہا ہے کہ آپ کی ہمیں ضرورت ہے جلد فیصلہ کریں۔ عمران خان کی دعوت پر ممتاز بھٹو نے پی ٹی آئی چئیرمین کو سندھ کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سندھ آئیں آپ کو خوش آمدید کہیں گے، ممتاز بھٹو نے عمران خان کو مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت یا اتحاد کا فیصلہ مشاورت کے بعد جلد کیا جائے گا۔