لاہور (ویب ڈیسک ) تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہاہے کہ پنجاب میں ایک چرچل کووزیر اعلیٰ بنادیاگیا ہے، عمران خان کنفیوژڈ ہیں ۔دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ جتنی ہم نے نواز شریف پر تنقید کی ہے ، اتنی عمران خان نے تونہیں کی ، ہم کنفیوژنہیں ہیں، ہم توچاہتے کہ ٹیکس صحیح طریقے سے اکٹھا ہونا چاہئے ، امن و امان کی صورتحال ٹھیک ہونی چاہئے ، تنخواہیں بہتر ہونی چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت کون عمران خان کادفاع کرسکتاہے ،پنجاب میں ایک چرچل کووزیر اعلیٰ بنادیاگیا ہے، بہت سے وزیر وں کی کارکردگی ٹھیک نہیں ہے ، ہم نہیں بلکہ عمران خان خود کنفیوژن کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ختم نہیں ہوسکتیں لیکن نواز اور زرداری خاندان دلدل سے نہیں نکل سکتے ، ان کاکہناتھا کہ یہ کہنا کہ عمران خان ناکام ہوگیا تو پھردنیا میں شیطانوں کی حکومت قائم ہوجائیگی ؟ یہ بات سمجھ سے باہر ہے ۔ دوسری جانب تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ فواد چودھری کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی مشورہ دیں ، ان کی بات لغو اور بے بنیاد ہے ، ان کو تحریک انصاف اور عمران خان کو لازمی مشورے دینے چاہئے ۔جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ فوادچودھری کی ڈیوٹی بیان داغنے پر لگی ہوئی ہے ، ساری سیاسی جماعتوں میں کسی کے پاس بھی بیانیہ نہیں ہے ، یہ مل کر کام کرتے ہیں ، فواد چودھری کوڈر صرف یہ لگ رہاہے کہ ن لیگ اورپیپلز پارٹی ایک دوسرے کے قریب آرہے ہیں جس کے امکانات بہت کم ہیں۔انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی مشورہ دیں ، ان کی بات لغو اور بے بنیاد ہے ۔