وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازکا کہنا ہے کہ مسٹر خان بے روزگار اور فارغ آدمی ہیں،تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو اپنا وقت گزارنا ہوتا ہے۔
مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کارکن پرامن رہیں اور رائےونڈ دھرنے پر کوئی توجہ نہ دیں۔
اس سے قبل لاہور کے علاقے اڈا پلاٹ میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا مظاہرہ ہوا، مظاہرین میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ کسی نےنوازشریف کے گھر آنےکی کوشش کی تواسےروکیں گے۔