لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ انتقامات سے بھری ہوئی ہے، ماضی میں احتساب کے نام پر مذموم مقاصد حاصل کیے گئے لیکن آدمی جھوٹ بول سکتا ہے دستاویزات نہیں، پاناما کیس میں جے آئی ٹی کے سامنے وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز، حسن اور حسین نواز پیش ہوئے س،پریم کورٹ پرپورا اعتماد ہے، لیکن جے آئی ٹی پرتحفظات ہیں۔
ملک محمد احمد نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی ترقی اور توانائی منصوبوں کو روکنا چاہتے ہیں وہ غیرملکی طاقتوں کے آلہٰ کار بنے ہوئے ہیں کیا عمران خان کو تاریخ کا ادراک نہیں، کیا اسلام آباد میں کاروبارزندگی معطل کرنا ٹھیک تھا۔ عمران خان عدالتوں کا تمسخراڑا رہے ہیں، عمران خان بتائیں کہ انہیں 10 ارب روپے کی پیشکش کس نے کی، ہم نے ان کے خلاف 10 ارب روپے کا دعویٰ دائرکیا ہے لیکن وہ متعدد کیسز ہونے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوتے اور فرار ہیں، اگر ان کا دامن صاف ہے تو انہیں کس کا ڈر ہے۔