اسلام آباد (ویب ڈیسک) شیخ رشید عمران خان کی جگہ ہوتے تو ن لیگ سے کیاسلوک کرتے؟ وفاقی وزیر ریلوے نے خود ہی بتا دیا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے کہاہے کہ عمران خان کی جگہ ہوتا تو ن لیگ کو توڑتا ، ن لیگ اورپیپلز پارٹی ہماری جیب کی گھڑی اور
ہاتھ کی چھڑ ی ہیں۔ اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ن لیگ نے مولانا فضل الرحمان کوآگے کرکے اپنے کام لئے جو بہت چالاک ہوتے ہیں ، وہ آخرمیں مشکل میں آتے ہیں، دھرنا دینا کوئی معمولی کام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کی جگہ ہوتا تو ن لیگ کو توڑتا ، ن لیگ اورپیپلز پارٹی ہماری جیب کی گھڑی اور ہاتھ کی چھڑ ی ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھاکہ عمران خان اتنے بھولے نہیں ہیں جتنا لوگ سمجھتے ہیں۔اتنے بھولے ہوتے تو یہاں تک نہ پہنچتے پاکستان میں میڈیا بہت مضبوط ہے ،
ائیرلائن نے خاتون کا زبردستی ایسا ٹیسٹ لے لیا کہ جان کر خواتین بھی فضائی سفر کرنے سے کترائیں گی
میڈیاکی عمارتیں بلند ہیں لیکن کچھ کردار مسخ ہوتے ہیں، عمران خان کومشور ہ دیاہے کہ زیادہ ٹی وی نہ دیکھا کریں، سب سے مشکل کام میڈیا کو ساتھ لیکر چلنا ہے ، مجھے بھی جب کچھ پتہ نہ ہوتو ٹی وی پر نہیں جاتا۔ شیخ رشید نے کہا کہ عوامی دباؤپراتحادیوں میں ہلکی پھلکی موسیقی لگی رہتی ہے، حکومت کے اندر سے بھی آوازیں اٹھتی رہتی ہیں لیکن کوئی اتحادی حکومت کو چھوڑ کر نہیں جارہا، یہ حکومت پانچ سال پورے کر گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بہت محنت کررہے ہیں لیکن نتائج نہیں آرہے،
حکومت کی اہم وزارتیں تو ٹیکنوکریٹس کے پاس ہیں، صنعت پیداوار، بنیادی ضرورت کی وزارتیں آسان نہیں ہوتیں، وزارتوں میں ایسےلوگ ہوں جن کے ہاتھ عوام کی نبض پرہوں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ میرےخیال میں مولانافضل الرحمان نےبہت بڑا اسٹینڈلیا، دھرنادینامعمولی بات نہیں ہوتا، مولانا کی حالیہ ملاقاتیں کچھ اچھی نہیں رہیں، مولاناکوسمجھ نہیں آئی کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی کہیں اورکھڑی ہے، مولانا کے ساتھ ن لیگ اور
پیپلزپارٹی نے ہاتھ کر دیا ہے، ن لیگ نے مولانافضل الرحمان کو آگے کر کےاپنےکام آسان کیے، جوبہت چالاک ہوتے ہیں وہ آخر میں مشکل میں آتے ہیں۔