پیپلز پارٹی کے ترجمان چوہدری منظور نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست کے نام پر نفرت پھیلارہے ہیں،وہ بھول رہے ہیں کہ بار بار بولنے سے جھوٹ سچ نہیں ہوجاتا۔
پی ٹی آئی سربراہ کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے پی پی ترجمان کا کہناتھاکہ عمران خان 16 سال سے ایک ہی تقریر کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان خیبر پختونخواہ کی پولیس کو بدلنے کا دعوی کرتے ہیں لیکن وہاں پولیس قاتلوں کو پناہ دیتی ہے، اب نیازی سرکار میں یونیورسٹیاں بھی محفوظ نہیں رہیں۔چودھری منظور کا کہنا تھا کہ نیازی سرکار میں یونیورسٹی کیمپس میں مشال خان کا بہیمانہ قتل ہوتا ہے جبکہ پولیس کی موجودگی میں ڈیرہ اسماعیل خان میں نوجوان لڑکی کو برہنہ کر کے گلیوں میں گھمایا گیا