سانگھڑ(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ سندھ کوماں کہنے والوں نے آج سندھ کو بدحال کر دیا.ان خیالات کا اظہار انھوں نے سانگھڑ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. فردوس شمیم نے کہا کہ صحت، صفائی، تعلیم کی صورت حال ابتر ہے.اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کے مطابق صوبے میں کرپشن آسمان سےباتیں کررہی ہے، سعید غنی کا شکار پور کے بچے کی ہلاکت میں حکومت کے بجائے ماں باپ کو قصور قراردینا باعث شرم ہے.فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ مراد علی شاہ نے سب کو نامراد اور مایوس کیا ہے، لائن مین خورشید شاہ نے کرپشن کرکےسندھ کوبرباد کر دیا، ان کا احتساب ہونا چاہیے.خیال رہے کہ آمدن سے زاید اثاثہ جات کیس میں گزشتہ روز پی پی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کر لیا تھا.خورشید شاہ کو نیب سکھر اور روالپنڈی نے مشترکہ کارروائی میں گرفتار کیا. واضح رہے کہ اس وقت وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو نیب نے طلب کر رکھا ہے. جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت اسلام آبادمیں ہونے والے کورکمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ،بلاول بھٹو زرداری نے کور کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کسی مسلط کردہ قومی حکومت کا حصہ بنیں گے نہ حمایت کریں گے،مرادعلی شاہ جیل میں ہوں یا ریل میں وہ وزیر اعلیٰ رہیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ مہنگائی یاجمہوریت کی بات کی گئی تو اپوزیشن کے ساتھ کھڑے ہوں گے،عمران خان کی پھانسی یا مذہب پر سیاست کا ساتھ نہیں دیں گے ،ایسا ہوا تو پیپلزپارٹی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہوگی،پارٹی رہنماﺅں نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان کے ساتھ دھرنے میں نہیں گئے تو کہا جائے گا ڈیل کرلی،اس پر بلاول بھٹو نے کہا کہ دھرنے میں گئے تو کہا جائے گا گرفتاریوں کے باعث ایسا کیا،پیپلز پارٹی اپنی سیاست کرے گی ،بلاول بھٹو نے کہا کہ مریم نواز کی گرفتاری کے بعد مسلم لیگ ن سے موثر رابطہ نہیں رہا ،اے این پی ،بی این پی اور دیگرجماعتوں کے ساتھ رابطے کریں گے ،بلاول بھٹونے کہا کہ کراچی میں آرٹیکل 149 نافذکیا گیا تو بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔