اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان اس وقت چین کے سرکاری دورے پر موجود ہیں جہاں وہ اہم ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ چین کی ایک ویڈیو سامنے آنے پر ان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مجھ سے ایک غیر مسلم شخص نے دریافت کیا کہ کوئی بیک وقت تسبیح اور اہم ترین میٹنگ پر کس طرح فوکس کر سکتا ہے ؟ میں نے جواب دیا کہ عمران خان ذہین ترین ہیں۔ریحام خان کے اس طنزیہ ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ہی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ اور عمران خان کی حمایت کی ۔ ٹویٹر صارفین نے کہا کہ جی ہاں! آپ نے بالکل درست کہا ہے کہ عمران خان ذہین ہیں، عمران خان ذہین ہونے کے ساتھ ساتھ خوش شکل اور ہینڈسم بھی ہیں۔
اس سے قبل ایک ویڈیو پیغام میں ریحام خان نے پاکستان تحریک انصاف کے 2014ء میں دئے گئے دھرنے پر بات کی تھی۔اور کہا تھا کہ کیا ہم نے عمران خان کو دھرنے کے بارے میں خبردار نہیں کیا تھا ؟ کیا کبھی سویلین اور جمہوریت کی صحیح معنوں میں حکمرانی ہو گی ؟ یہ اُمید اب دم توڑتی جا رہی ہے۔خیال رہے کہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو ملک میں آزادی مارچ اور دھرنے کی کال دے رکھی ہے جس کے بعد سے وفاقی حکومت میں بے چینی پیدا ہو گئی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کا پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے سے بھی موازنہ کیا جا رہا ہے۔ اور کہا جا رہا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف دھرنا دے سکتی ہے تو پھر مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کو کیوں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
دھرنے کی فضیلت و فوائد کل بزبانِ جناب عمران خان اور آج مولانا فضل الرحمان!!
کیا خوب پیکج بنایا آپ کی ٹیم نے @AmberRShamsi 👏🏽 pic.twitter.com/F9wTTVlZYg
— Raza Ahmad Rumi (@Razarumi) October 8, 2019