کراچی (یس ڈیسک) پلان سی کے تحت احتجاج میں شرکت کے لیے عمران خان کراچی پہنچ گئے، کہتے ہیں آج کے بعد حکومت پر مزید دباؤ بڑھے گا، کل بتائیں گے کہ فیصل آباد میں سارے رانا ثناء اللہ کے غنڈے تھے، مذاکرات وہیں سے شروع ہونے چاہئیں جہاں ختم ہوئے تھے۔
عمران خان، شاہ محمود قریشی اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ،،پلان سی کے تحت احتجاج میں شرکت کے لیے کراچی پہنچے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کو دو ہزار تیرہ کے انتخابات کی تحقیقات کرنی چاہئیں۔
پرامن ہڑتال پر کراچی کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کو زبردستی دکانیں بند کرنے کا نہیں کہا، آج کے بعد حکومت پر مزید دباؤ بڑھے گا۔
سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ انصاف نہ ملنے تک پرامن احتجاج ان کا حق ہے، ن لیگ کے گلو آمریت میں غائب تھے، کل بتائیں گے فائرنگ کرنے والے رانا ثناء اللہ کے غنڈے تھے۔ اس سے پہلے بنی گالہ سے کراچی روانگی کے موقع پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومت پر جب تک دباؤ نہیں ڈالتے وہ مذاکرات کی میز پر نہیں آتی۔
مذاکرات وہیں سے شروع ہونے چاہئیں جہاں سے ٹوٹے تھے عمران خان کا کہنا تھا کہ لاہور میں لیگی گلوؤں نے کارکنوں پر تشدد کیا تو وہ بھی تیار ہوں گے۔