اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں اتنا بڑا بلدیاتی الیکشن نہیں ہوا جیسا خیبرپختونخوا میں ہوا، دھاندلی کے الزامات پر صوبے میں دوبارہ بلدیاتی الیکشن کرانے کیلئے تیار ہیں۔
عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں تمام جماعتوں نے حصہ لیا ،تحریک انصاف نے اکثریت حاصل کی تو دھاندلی کا شور مچایا گیا۔
اگر الیکشن ٹھیک نہیں ہوا تو ہم فوج کی نگرانی میں دوبارہ الیکشن کرانے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے الیکشن کمیشن کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ شفاف انتخابات کا انعقاد صوبائی حکومت کی نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔