پیرس (عاکف غنی ملک) عمران خان ہمارا لیڈر ہے، ہم ان کے نظریات کے پیرو کار ہیں ،ہم تحریکِ انصاف فرانس کا حصہ ہیں اور تحریکِ انصاف فرانس کوآرڈینیٹر چوہدری گلزار کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ہم نظریاتی لوگ ہیں، مفاد پرست یا ابن الوقت نہیں۔ ہم پہلے بھی تحریکِ انصاف کے ساتھ تھے اور اب بھی تحریکِ انصاف کے ساتھ ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریکِ انصاف فرانس کے کشمیری رہنما چوہدری مبشر نے اپنے ایک تازہ بیان میں کیا۔