ڈیووس (ویب ڈیسک) ورلڈ اکنامک فورم میں عمران خان کا جادو چل گیا، معروف بین الااقوامی کمپنی کی خاتون سربراہ سے ملاقات ہوئی۔ وزیر اعظم عمران خان سے ترک کمپنی دگان ہولڈنگ کی چیئر پرسن دگان فارالیالی نے ملاقات کی، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معاشی سرمایہ کاری کے لیے بے پناہ مواقع ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈیووس میں عالمی اکنامک فورم کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان سے دگان ہولڈنگ کمپنی کی چیئر پرسن نے ملاقات کی، دگان فارالیالی نے پاکستان میں جاری اصلاحاتی ایجنڈے کو سراہا اور مختلف شعبوں میں ممکنہ سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا۔ خیال رہے کہ دگان کمپنی توانائی، صنعت، تجارت اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہے، وزیر اعظم عمران خان نے ملاقات میں کہا پاکستان میں معاشی سرمایہ کاری کے لیے بے پناہ مواقع ہیں، حکومت سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ حکومت کاروباری مواقع فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔
انھوں نے دگان کمپنی کو توانائی اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی، اور کہا کہ قدرتی وسائل سے مالا مال پاکستان میں سرمایہ کاری کی بے پناہ صلاحیت ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈیووس میں جرمن چانسلر اینگلا مرکل نے غیر رسمی ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان کو دورہ جرمنی کی دعوت دے دی ہے، اس سے قبل وزیر اعظم سے کوکا کولا کمپنی کے سی ای او جیمز کوئین سے کی ملاقات ہوئی تھی، جس میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم نے کمپنی کی پاکستان سے طویل شراکت داری کو سراہتے ہوئے کہا تھا حکومت کاروبارمیں آسانی کے لیے ریفارمز ایجنڈے پر کام کر رہی ہے، سرمایہ کاری بڑھنے سے روزگار میں اضافہ، غربت میں کمی
آئے گی، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔