اسلام آباد (یس ڈیسک) نکاح کے بعد پہلے انٹرویو میں ریحام خان نے کہا کہ عمران خان سادہ طبیعت اور رحم دل شخصیت ہیں اسی لئے جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کیا۔ شادی کی پیش کش عمران خان کی جانب سے کی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ سیاست سے بطور صحافی تعلق ہے تاہم سیاست اور صحافت کو ذاتی زندگی سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے بچوں کیلئے حقیقی رول ماڈل بننا خواہش تھی۔ پیار اور سپورٹ پر پاکستانی قوم کی شکر گزار ہیں۔
ریحام خان نے کہا کہ صرف رکن پارلیمنٹ یا وزیراعظم بننے سے کچھ نہیں ہوتا حقیقی تبدیلی کیلئے پورا نظام بدلنا ہو گا۔