واشنگٹن (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی امریکہ میں چینی وزیرِ خارجہ وانگ ژی سے اہم ملاقات کی ہے۔ انہوں نے خطے کی صورتحال کے حوالے سے وانگ ژی سے تبادلہ خیال کیا۔ اس سے قبل امریکی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین نے ہم سے کبھی ایسے مطالبات نہیں کیے، جس سے ہماری سلامتی کو خطرہ ہو۔
وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہرکسی کو چین سے سیکھنا چاہیے، چین نے اپنی صنعتیں لاکر ہمیں پاؤں پر کھڑا کیا۔انہوں نے کہا کہ چین نے کبھی ہماری خارجہ پالیسی میں مداخلت نہیں کی، چین نے ہم سے کبھی ایسے مطالبات نہیں کیے، جس سے ہماری سلامتی کو خطرہ ہو، ہرکسی کو چین سے سیکھنا چاہیے، چین نے اپنی صنعتیں لاکر ہمیں پاؤں پر کھڑا کیا۔کونسل فارفارن ریلیشنز امریکی تھنک ٹینکس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرکٹ سے میں سیکھا کہ کامیابی کیلئے کیسے جدوجہد کی جاتی ہے۔کھیل آپ زندگی کے اہم سبق سکھاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یں نے کرکٹ میں سیکھا کہ مقصد کو حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کیسے کرنی ہے۔22 سال کی جدوجہد کے بعد اس مقام پر پہنچا ہوں۔انہوں نے کہا کہ 13ماہ پہلے حکومت ملی تومعاشی حالات بہت خراب تھے۔ ماضی کی حکومتوں نے مالی معاملات احسن طریقے سے نہیں چلائے۔ سابق حکومتوں کی ناکامیوں کے باعث بدحال معیشت ورثے میں ملی، جس کی وجہ سے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔مالی خسارہ زیادہ ہوتوملکی معیشت برے حال میں ہوتی ہے۔گھروں کو چلانے کیلئے بھی اخراجات کم اور آمدن بڑھا نا ہوتی ہے۔لیکن ماضی میں اخراجات کے مقابلے میں آمدن کو نہیں بڑھایا گیا۔گزشتہ زمانے میں 5فیصد معاشی ترقی کی شرح درآمدات کی وجہ سے تھی۔چین ، سعودی عرب اور یواے ای کی مدد سے معیشت کو سنبھالا، چین سے صنعتیں پاکستان آنے پر ہماری معیشت پاؤں پر کھڑی ہوئی۔