اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان 5 ویں بااثر ترین عالمی رہنما بن گئے۔ وزیراعظم نے مقبولیت میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ ٹوئٹر رینکنگ ویب سائٹ کے مطابق عمران خان کی ہر ٹویٹ کو اوسطاً 6 ہزار بار ری ٹویٹ کیا گیا جبکہ مودی کے
ٹوئٹس کو اوسطاً 4 ہزار بار ری ٹویٹ کیا گیا۔ امریکا کی ایک بین الاقوامی سروے کمپنی کے مطابق اس سال ٹوئٹر کی سب سے بااثر شخصیت سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اول قرار پائے۔امریکی صدر دوسرے جبکہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان 5 ویں با اثر شخصیت قرار پائے۔ امریکا کے شہر نیو یارک سے کام کرنے والی نجی کمپنی بی سی ڈبلیو کا کہنا ہے کہ یہ سروے انہوں نے ٹوئٹر پر موجود ان رہنماؤں کے اکاؤنٹس کی اشاعت کے ڈیٹا کی مدد سے جمع کیا ہے۔ امریکا کی ایک بین الاقوامی سروے کمپنی کے مطابق اس سال ٹوئٹر کی سب سے بااثر شخصیت سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز قرار پائے ہیں۔ امریکی صدر دوسرے نمبر پر اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان پانچویں با اثر شخصیت قرار پائے ہیں۔ امریکا کے شہر نیو یارک سے کام کرنے والی نجی کمپنی بی سی ڈبلیو کا کہنا ہے کہ یہ سروے انہوں نے ٹوئٹر میں موجود ان رہنماؤں کے اکاؤنٹس کی اشاعت کے ڈیٹا کی مدد سے جمع کیا ہے۔ شاہ سلمان کو اس سال ٹوئٹر پراوسطاً دو لاکھ31 ہزار تک ری ٹوئٹ کیا گیا جس سے ان کی مقبولیت کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے۔