اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے انھیں میسج پر شادی کی پیشکش کی تھی۔
Imran Khan offered me a wedding before Reham, Ayesha Gulalai
عائشہ گلالئی نے کہا کہ شادی کی پیشکش کے بعد سے انھیں عمران خان کی جانب سے مسلسل غیراخلاقی میسجز آتے رہے، جس پر ان کے والد صاحب نے بھی نوٹس لیا۔ رکن قومی اسمبلی نے بتایا کہ شادی کی پیشکش ریحام سے شادی سے قبل کی تھی، عمران خان میسجز میں دھمکیاں نہیں بلکہ غلط زبان اور غلط الفاظ کا استعمال کیا کرتے تھے۔ خبر ایجنسی کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عائشہ گلالئی کی فیملی پشاور سے اسلام آباد منتقل ہو گئی ہے۔