مسلم لیگ نون کے رہنما عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ ہماری لیڈرشپ نے 40 سال کا حساب دیا، عمران خان صرف اپنی ایک نسل کا جواب دے دیں۔
Imran Khan only answer one generation, Abid Sher Ali
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ عمران خان کس حیثیت سے حسن ، حسین،مریم سے کاروبار کا سوال کرتے ہیں، ہماری لیڈرشپ نے 40 سال کا حساب دیا، عمران خان صرف اپنی ایک نسل کا جواب دے دیں۔ عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان کے والد نے ملک میں کرپشن کی بنیاد رکھی جنہیں ذوالفقار علی بھٹو نے کرپشن کی بنیاد پر نکالا، عمران خان چوری کے پیسے سے لندن پڑھنے گئے تھے۔