اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کی جیل میں سہولیات کی فراہمی کی درخواست منظور کرتے ہوئے حکم دیا گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو وہی سہولیات جیل میں فراہم کی جائیں جو آصف زرداری کو فراہم کی جارہی ہیں۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے پاکستان مسلم لیگ نکے سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو جیل میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے دائر درخواست منظور کر لی۔عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو گھر کا کھانا، انورٹر اے سی ، ٹی وی ، ٹوسٹر اور فریج فراہم کرنے کا حکم دیا ہے، جبکہ سابق وزیر اعظم کی جانب سے مائیکروویو، کمپیوٹر، ٹیب، کرسی ، بیڈ، ٹیبل ، اخباراور مچھر دانی کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کو جیل میں سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے درخواست ان کی ہمشیرہ بیرسٹر سعدیہ عباسی کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی کمانڈر کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا.پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی بری افواج کے کمانڈر نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا.آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی کی صورت حال پربھی بات چیت ہوئی، آرمی چیف نے سعودی افواج کی تربیت، استعداد میں بہتری کے لئے تعاون کا اعادہ کیا.آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی کمانڈر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا.اس موقع پر سعودی کمانڈر کی یادگارشہدا پرحاضری، پھول چڑھائے، پاک فوج کے چاک و چوبنددستے نے سعودی کمانڈر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔خیال رہے کہ 26 ستمبر 2019 کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے بے گناہ شہریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کشمیر ہماری روح کا حصہ ہے، کشمیر محض جغرافیائی مسئلہ نہیں ہے، کشمیری عوام سے محبت ہے۔