اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف 20ارب روپے کے ہرجانے کے دعویٰ کی سماعت ہوئی، بابر اعوان کی جانب سے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے تعصب رکھنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔
اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تنویر میر نے سابق چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 20 ارب روپے ہرجانے کے دعویٰ کی سماعت کی۔
سابق چیف جسٹس کے وکلا نے بابر اعوان کے خلاف سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کے خلاف تعصب سے متعلق درخواست دائر رکھی ہے۔ افتخارچوہدری کے وکیل شیخ احسن الدین نے دلائل میں کہا کہ بابر اعوان سابق چیف جسٹس سے تعصب رکھنے کی بنا پر عمران خان کی جانب سے پیش نہیں ہو سکتے، درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر عدالت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔