اسلام آباد: سعودی ولی عہد کے اعزاز میں ایوان صدر میں ظہرانہ دیا گیا، تقریب کے دوران صدر مملکت عارف علوی نے سعودی ولی عہد کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا۔صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے سعودی ولی عہد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں وزير اعظم عمران خان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف
تفصیلات کے مطابق مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزراء بھی شریک ہوئے۔ سعودی ولی عہد کے اعزاز میں ایوان صدر میں ظہرانہ دیا گیا، تقریب کے دوران صدر مملکت عارف علوی نے سعودی ولی عہد کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا۔صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے سعودی ولی عہد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں وزير اعظم عمران خان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزراء بھی شریک ہوئے۔صدر مملکت نے سعودی ولی عہد کو ’نشان پاکستان‘ عطا کیاسعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ہمراہ دورۂ پاکستان پر آئے ہوئے سعودی وفد کے ارکان بھی تقریب میں شریک ہوئے ، تقریب کے آغاز پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے ۔اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزاد ہ محمد بن سلمان روایتی بگھی میں وزیر اعظم ہاؤس سے ایوان صدر پہنچے۔صدر مملکت نے سعودی ولی عہد کو ’نشان پاکستان‘ عطا کیا۔دونوں رہنما پریزیڈینشل گارڈز کے حصار میں وزیراعظم ہاؤس سے روانہ ہوئے، وزیر اعظم اور سعودی معزز مہمان کی بگھی کے ارد گرد مخصوص گھڑ سوار وں کے دستے کے چلنے سے خوبصورت منظر دیکھنے میں آیا۔