لاہور : ایک طرف خواجہ سعد رفیق کی کڑی تنقید تو دوسری جانب آغا سراج درانی برہم۔ کپتان پر دونوں رہنماؤں نے تیر اور نشتر چلائے۔
خواجہ سعد رفیق نے سپریم کورٹ کے احاطے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی کو ہر الیکشن میں دھاندلی نظر آتی ہے۔ عمران خان جہاں جاتے ہیں ادھر پی ٹی آئی کے ووٹ کم ہو جاتے ہیں۔
ادھر کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی نے تو پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو “بچہ” ڈکلیئر کر دیا۔
آغا سراج درانی نے کہا پی ٹی آئی والے ہر کام میں جلدی کرتے ہیں لیکن پھر ناکام ہو جاتے ہیں۔